سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں 20 شہزادے گرفتار

سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئراراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتارکرلیا گیا .

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتارافراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔


Comments

Popular posts from this blog

ﺷﮩﺮ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﻣﺰﯾﺪ 8 ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﮔﺌﮯ

 عرب میں بغاوت پھیلنے,ولی عہد محمد بن سلمان پرحملے اور بغاوت کی وجہ سے طواف بند کرنے کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟حقیقت سامنے آ گئی-