Posts

 عرب میں بغاوت پھیلنے,ولی عہد محمد بن سلمان پرحملے اور بغاوت کی وجہ سے طواف بند کرنے کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟حقیقت سامنے آ گئی-

Image
اسلام آباد' سعودی عرب میں بغاوت پھیلنے کی خبریں چند روز سےمیڈیامیں گردش کررہی ہیں-خانہ کعبہ میں دو روز کےلئےطواف بند کرنے کی بنیادی وجہ بھی’’مبینہ بغاوت‘‘کوقراردیاجارہاہےجبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت اورولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان پرحملےاورزخمی ہونے کی خبروں پر مسلم اُمہ میں پھیلے ہوئےاضطراب پرسعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر واپسی کے بعد سعودی امور کے ماہر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے وہاں کے حالات کی ایسی اصل حقیقیت بیان کر دی ہےجسے جان کر افواہ سازوں اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ مسلمانوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھیں گے.

ایزی پیسہ ایپ پر پی ایس ایل فینٹسی لیگ کھیلیں اور بڑی جیتیں۔

Image
پی ایس ایل 5 اس وقت جاری ہے اور ملک بھر کے اسٹیڈیم اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے والے کرکٹ کے شوقین افراد سے بھرے پڑے ہیں۔ پی ایس ایل فینٹسی لیگ کے لیے باضابطہ کاپی رائٹ ہولڈرز Cricingif کے ساتھ شراکت داری میں ایسی پیسہ نے صارفین کے لیے کھیل سے بھی زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع کھول دیا ہے۔ پی ایس ایل فینٹسی لیگ کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا ہے جیسے خود نیشنل چیمپئن شپ کی۔ پچھلے سال اس نے 3 لاکھ سے زیادہ منفرد صارفین کو 80 لاکھ سے زیادہ پیج ویوز کے ساتھ دیکھا۔ ایزی پیسہ صارفین اب ٹیم مالکان کے طور پر کام کر سکتے ہیں، پی ایس ایل 5 کے منتخب میچ کے دوران پی ایس ایل کے حقیقی کھلاڑیوں کی ورچوئل ٹیموں کو جمع کر سکتے ہیں اور اپنے کرکٹرز کے اعدادوشمار کی بنیاد پر اسکور پوائنٹس بنا سکتے ہیں۔ فینٹسی لیگ کھیل کر صارفین مقابلے کے دور میں پی کے آر 30 ہزار کے روزانہ انعامات کے ساتھ 1 لاکھ پی کے آر تک کا گرینڈ پرائز جیت سکتے ہیں۔ روزانہ ہونے والے میچ مقابلوں اور لیگ کے مقابلوں کے ساتھ ہی فینٹسی لیگ ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور رکھتی ہے۔ صارفین سے اُن کے متعلقہ نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش۔سرمایہ کار سر پکڑکربیٹھ گئے

Image
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2275 پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں کریش کرگئی اور سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بازار حصص شدید مندی کا شکار ہوگیا اورلین دین معطل کردیا گیا۔ کورونا وائرس اور سعودی عرب کے سیاسی حالات نے تیل کی عالمی مارکیٹس اور بازار حصص پر گہرا اثر ڈالا اور سعودی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کے باعث کئی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں جس کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور مارکیٹ تیزی سے نیچے آگئی۔ صورتحال اس حد خراب ہوگئی کہ مارکیٹ عارضی طور پر بند کرنی پڑی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 275 پوائنٹس کی کمی سے 35 ہزار 943 کی سطح تک گر گیا اور 6.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تیل کمپنیوں نے اپنے حصص فروخت کرنے شروع کردیے جس کے نتیجے میں مارکیٹ بے یقینی کا شکار ہوگئی اور چھوٹے سرمایہ کار بھی دھڑا دھڑ اپنے حصص بیچنے لگے۔ شدید مندی کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کردیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ پہلی مرتبہ رسک مینجمنٹ کے لیے با

عورت آزادی مارچ سے برقعہ پوش مرد گرفتار

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری عورت آزادی مارچ سے ایک شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے صحافی کے سوال پر بتایا کہ وہ خواتین مارچ میں برقعہ پہن کرفاٹا کی خواتین کی نمائندگی کر رہا تھا۔

سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں 20 شہزادے گرفتار

Image
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئراراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتارکرلیا گیا . عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتارافراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔

ﺷﮩﺮ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﻣﺰﯾﺪ 8 ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﮔﺌﮯ

Image
ﮐﺮﺍﭼﯽ ‏ﺷﮩﺮ ﻗﺎﺋﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﻣﺰﯾﺪ 8 ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﮔﺌﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 13 ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺗﺮﺟﻤﺎﻥ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ 8 ﻣﺰﯾﺪ ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 13 ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﯾﺾ ﺻﺤﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﺟﺎﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺑﺎﻗﯽ 12 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ 2 ﺑﮍﮮ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﻧﻄﯿﻨﮧ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔..... ﺗﺮﺟﻤﺎﻥ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 6 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﺳﺘﮧ ﺩﻭﺣﮧ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺗﯿﻦ ﻣﺮﯾﺾ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻟﻨﺪﻥ ﺳﮯ ﺩﻭﺣﮧ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﺎ ﺳﻔﺮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﮐﺮﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻗﺮﻧﻄﯿﻨﮧ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻟﻨﺪﻥ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ۔...

ﺳﮑﻮﻝ ﭨﯿﭽﺮ ﮐﯽ ﮐﻢ ﺳﻦ ﻃﺎﻟﺒﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻨﺴﯽ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ، ﺑﭽﯽ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ

Image
ﻧﺌﯽ ﺩﮨﻠﯽ ‏( (ﻣﺎﻧﯿﭩﺮﻧﮓ ﮈﯾﺴﮏ) ‏) ﺑﮭﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﮑﻮﻝ ﭨﯿﭽﺮ ﻧﮯ ﮐﻢ ﺳﻦ ﻃﺎﻟﺒﮧ ﮐﻮ ﺟﻨﺴﯽ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﭨﺎﺋﻤﺰ ﺁﻑ ﺍﻧﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﭼﮭﺘﯿﺲ ﮔﮍﮪ ﮐﮯ ﺿﻠﻊ ﺟﺶ ﭘﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﻗﻊ ﺍﯾﮏ ﮔﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ۔ ﻣﻠﺰﻡ ﺭﺍﺷﺪﺍﻧﻮﺭ ﺧﺎﻥ ﺍﺱ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺳﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﭽﺮ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺍﺱ ﻧﮯ 13 ﺳﺎﻟﮧ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﮨﻮﺱ ﮐﯽ ﺑﮭﯿﻨﭧ ﭼﮍﮬﺎﯾﺎ- ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﻨﺴﯽ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﭽﯽ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﻣﻠﺰﻡ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺑﭽﯽ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺠﯽ ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﻟﯿﺠﺎ ﮐﺮ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﺎ۔ ﻣﻠﺰﻡ ﺭﺍﺷﺪ ﺧﺎﻥ ﺗﺎﺣﺎﻝ ﻣﻔﺮﻭﺭ ﮨﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺳﺴﭩﻨﭧ ﺳﮑﮫ ﻻﻝ ﮐﻮ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺑﭽﯽ 7 ﻭﯾﮟ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﻃﺎﻟﺒﮧ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﻣﺎﮦ ﻗﺒﻞ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﺳﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﻠﺰﻡ ﻧﮯ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺳﮯ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﺎﺭ ﮈﺍﻟﮯ ﮔﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﭽﯽ ﮈﺭ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﯽ۔ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺑﭽﯽ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻞ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺭﺝ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﺎ۔ﻭﺍﻗﻌﮧ ﻣﻨﻈﺮﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻠﺰﻡ ﮐﻮ ﻧﻮﮐﺮﯼ ﺳﮯ ﻣﻌﻄﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﻏﻔﻠﺖ ﺑﺮﺗﻨﮯ ﮐﮯ