عرب میں بغاوت پھیلنے,ولی عہد محمد بن سلمان پرحملے اور بغاوت کی وجہ سے طواف بند کرنے کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟حقیقت سامنے آ گئی-
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEjR9mqx-VHxTjdov0TZxeG2bj7K0vVoaqhI5REIITaifq0mtl3Mkm5emsKof1_sFoVsYkM976SzKHEA4b-jHsCQNeazChNt8Db7SRf6qhrIUQBRmsw_59yorecwaXl6FIX5h3v2bUFhQMY/s320/news-1583856421-3697_1583858212294.jpg)
اسلام آباد' سعودی عرب میں بغاوت پھیلنے کی خبریں چند روز سےمیڈیامیں گردش کررہی ہیں-خانہ کعبہ میں دو روز کےلئےطواف بند کرنے کی بنیادی وجہ بھی’’مبینہ بغاوت‘‘کوقراردیاجارہاہےجبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی علالت اورولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان پرحملےاورزخمی ہونے کی خبروں پر مسلم اُمہ میں پھیلے ہوئےاضطراب پرسعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر واپسی کے بعد سعودی امور کے ماہر اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے وہاں کے حالات کی ایسی اصل حقیقیت بیان کر دی ہےجسے جان کر افواہ سازوں اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ مسلمانوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھیں گے.